بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچ قوم کو سیاسی و فکری طور پر متحرک و منظم کرنے اور بلوچ قومی آزادی کی بحالی کے لیے مندرجہ ذیل نکات پر جدوجہد کرے گی ۔
(i) بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچ قومی آزادی کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق نیشنلزم کے نظریے کے تحت جدوجہد کرے گی ۔
(ii) بلوچ نیشنل موومنٹ نو آبادیاتی قوتوں کے ہاتھوں بلوچ سرزمین کی تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے قومی وحدت کو تاریخی ، جغرافیائی ، لسانی و ثقافتی بنیادوں پر از سر نو تشکیل دینے اور بلوچ خطوں کو ایک پرچم تلے متحد کرنے کے لیے جدوجہد کرے گی ۔
(iii) بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچستان پر قابض ریاستوں کے مسلط کردہ سیاسی ، پارلیمانی ،انتظامی اور استعماری ڈھانچے کا حصہ نہیں بنے گی۔
(iv) بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچ قومی آزادی کی بحالی کی خاطر جہدِآزادی میں برسرپیکار پارٹیوں کے ساتھ نظریاتی ،فکری اور انقلابی معیار کے تحت متحدہ محاذ بنانے کے لیے جدوجہد کرے گی۔
(v) بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچ قوم کی قومی ،سیاسی ، معاشی، تعلیمی و ثقافتی ترقی کے لیے بلوچستان میں سماجی انصاف ، جمہوریت و ترقی پر مبنی سیاسی و سماجی ڈھانچہ تشکیل دینے کی جدوجہد کرے گی۔
(vi) بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچی زبان کو بلوچ قوم کی قومی زبان تسلیم کرتے ہوئے بلوچی وبراہوی ادب کی ترقی و ترویج کے لیے خصوصی اقدام کرے گی اور بلوچستان میں خواندہ معاشرے کی تعمیر وتشکیل کی خاطر مادری زبانوں میں تعلیمی نظام رائج کرنے کے لیے جدوجہد کرے گی ۔
(vii) بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچستان میں رائج استعماری و نوآبادیاتی قوانین کو منسوخ کرکے اُن کی جگہ مثبت بلوچ روایات وا اقدار ، رسم و رواج انسانی حقوق کے عالمی منشور سے ہم آہنگ قوانین رائج کرنے کے لیے ضروری اقدام کرے گی۔
(viii) بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچستان میں مذہبی، تعصب، فرقہ ورانہ دہشتگردی ، قبائلی و لسانی عدم رواداری و منافرت کی بیخ کنی کرکے بلوچ سماج میں اجتماعیت، بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے جدوجہد کرے گی۔
0 comments:
Post a Comment