Thursday, February 5, 2015

(11) ترمیم ،کورم وعدم اعتماد

(11.1) ترمیم

پارٹی کے آئین ومنشور اور پروگرام میں تغیروتبدل اور ترمیم وتنسیخ کا حق صرف قومی کونسل کو ہے۔ قومی کونسل کے حاضر اراکین کی دوتہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔

(11.2) کورم

قومی کونسل کا کورم(سوائے آئین میں ترمیم کے) کل اراکین کی ایک تہائی ،قومی کونسل، مرکزی کمیٹی،مرکزی کابینہ اور باقی تمام ذیلی اداروں کا کورم سادہ اکثریت سے تشکیل پائے گا ۔


 (11.3) عدم اعتماد

تمام متعلقہ اداروں کے اراکین کی ایک چوتھائی اکثریت کی تحریک پراجلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔ کورم کی شرط پورا ہونے کے بعد متعلقہ ادارہ آئین کے مطابق سادہ اکثریت کے بل بوتے پر کسی بھی رکن یا عہدہ دار کو اپنی بنیادی رکنیت یا عہدہ سے علیحدہ کرنے کا مجاز ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Share

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites