بلوچ نیشنل موومنٹ قومی آزادی کی بنیا دپر بلوچ قومی اقتداراعلیٰ کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی۔ پارٹی بلوچ وطن پر بیرونی قابض اقوام کی قومی بالادستی، قبضہ اور بلوچ قوم کی قومی اقتدارِ اعلیٰ سے محرومی قابض اقوام کے مسلط کردہ جابرانہ ،استعماری،سیاسی وسماجی ڈھانچے کو بلوچ قوم کی سیاسی، معاشی،سماجی وثقافتی پسماندگی کا بنیادی سبب سمجھتی ہے۔اس سے بلوچ قوم کی قومی، سیاسی، معاشی، سماجی،تعلیمی اور ثقافتی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ جابرانہ استحصالی و قومی جبر وبالادستی پرمبنی استعماری نظام سے مکمل نجات پانے کے لیے جدوجہد کرے گی۔
0 comments:
Post a Comment