(i) مال مویشی کی افزائشِ نسل اور گلّہ بانی کے لیے کیٹل فارمز بنائے جائیں گے۔ خانہ بدوش آبادی کو بنیادی انسانی سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،اور انہیں پانی، بجلی،رہائش،تعلیم ،علاج ومعالجہ،ذرائع آمدورفت اور روزگار کے مواقع بہم پہنچائے جائیں گے۔مویشیوں کی افزائشِ نسل کے لیے کیٹل فارمز اور پولٹری فارمز کوگھریلو صنعت کا درجہ دیاجائے گا اوربنکوں سے قرضہ جات کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
(ii) جنگلی حیات کا تحفظ کیا جائے گا۔قدرتی چراگاہوں،جنگلی جانوروں اور پرندوں کی حفاظت اور جنگلات کی ترقی کے لیے موثر قوانین بنائے جائیں گے اورنیشنل پارک بھی قائم کیے جائیں گے۔
(iii) سیروسیاحت کو فروغ دینے کے لیے تفریحی مقامات کو پُرکشش بنایا جائے گا۔سیاحت کے شعبے کو بھی صنعت کا درجہ دے کر اس شعبے کو زرمبالہ حاصل کرنے کا اہم وسیلہ بنایاجائے گا۔
0 comments:
Post a Comment