(i) ہروہ بلوچ جو پارٹی کے اغراض ومقاصد،آئین ومنشور سے اتفاق رکھتا/رکھتی ہوتین مہینے دوزواہ رہنے کے بعدپارٹی کا/کی رُکن بن سکتا /سکتی ہے۔
(ii) پارٹی کی باقاعدہ رُکنیت کے لیے عمر کی کم ازکم حداٹھارہ سال ہے۔
(iii) پارٹی کے رُکن کے لیے لازم ہے کہ وہ قولاً وعملاً پارٹی کے اغراض ومقاصد، پالیسیوں ، نظم وضبط اور فیصلوں کی پابندی کرے۔
(iv) پارٹی کا /کی کوئی بھی رُکن کسی دوسری سیاسی پارٹی کا/کی رُکن نہیں بن سکتا/سکتی اور اس پر لازم ہے و ہ بنیادی رُکنیت کی فیس50روپے اور پارٹی کی طرف سے عائد کردہ100 روپے چندہ باقاعدگی سے اداکرے جبکہ ملازمین اورکاروباری حضرات اپنی گنجائش کے مطابق چندہ دیں ۔
(v) اگر کوئی رکن تین مہینے تک بلاوجہ متواتر چندہ نہ دے تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے اس کی رکنیت معطلکی جائے گی۔
(vi) پارٹی رکن پر لازم ہے کہ وہ پارٹی سرکلز میں شرکت کرئے اگر مسلسل تین سرکلوں میں شرکت نہ کرے تو اس کی رکنیت تین ماہ کے لیے معطل کی جائے گی۔
(vii) پارٹی کا /کی ہررُکن اس امر کا پابند ہے کہ وہ اس کے نظریات،پالیسیوں اور فیصلوں کی تشہیر اور دفاع کرے اور پارٹی کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لے۔
(viii) پارٹی کا /کی کوئی بھی رُکن بلوچ وطن پر قابض ریاستوں کی استحصالی پارلیمانی نظام کی بالواسطہ یا بلا واسطہ حمایت نہیں کرسکتا/کرسکتی اور نہ ہی اس کا حصہ بن سکتا/سکتی ہے۔ایسی صورت میں اُس کی بنیادی رُکنیت ختم کی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment