(i) بنیادی رکنیت حاصل کرنے کے بعد ہررکن پارٹی کے انتخابات میں ووٹ کا حقدار ہوگا/ہوگی ۔
(ii) وہ پارٹی کے کسی بھی عہدے کے لیے پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کا مجاز ہوگا/ہوگی، البتہ مرکزی کمیٹی اور مرکزی کابینہ کے عہدوں کے لیے قومی کونسل کی رکنیت اور د مگ و ھنکینی عہدوں کے لیے دمگی اورھنکینی کونسلوں کی رکنیت کا حصول لازمی ہے۔
(iii) پارٹی کا ہررکن کسی بھی تنظیمی یا سیاسی سرگرمی،عمل،کارکردگی اورمسائل ومشکلات کے بارے میں تنظیم کے موزوں فورمز میں،جس کا وہ رُکن ہو،آزادانہ اظہارِ رائے کرسکتا/کرسکتی ہے اور تجاویز وسفارشات بھی پیش کرسکتا /کرسکتی ہے۔
(iv) پارٹی کے تمام فورمز میں تعمیری تنقید اور خودتنقیدی کے اصولوں کا احترام کیا جائے گا اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
(v) پارٹی کے بالائی اداروں یا پارٹی کے کسی بھی باقاعدہ فورم میں کسی مسئلہ پر فیصلہ ہونے کے بعد کوئی بھی رکن انفرادی طورپرکھلے عام رائے زنی ،اختلاف رائے یا منفی پروپیگنڈہ کا حق نہیں رکھتا/رکھتی۔ البتہ وہ اُس باقاعدہ فورم میں، جس کا وہ رکن ہو، اس فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے بحث کرسکتا/کرسکتی ہے اور اس کے متعلق اپنے تجاویز پیش کرکے رائے ہموارکرنے کا حق رکھتا /رکھتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment