Thursday, February 5, 2015

(9) آزاد،مثبت وغیرجانبدار خارجہ پالیسی

(i) بلوچ نیشنل موومنٹ آزاد،مثبت وغیرجانبدارانہ خارجہ پالیسی اختیارکرتے ہوئے اقوام عالم کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت برابری کی بنیا دپر سیاسی، معاشی،اقتصادی، تجارتی وثقافتی تعلقات قائم کرے گی۔
(ii) تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلقات قائم کیے جائیں گے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرکاربند رہ کر برادرانہ رشتے استوارکیے جائیں گے۔
(iii) بلوچ نیشنل موومنٹ بین الاقوامی سطح پر قیام امن ،انسانیت کی بقاء ،جمہوریت اور سماجی ومعاشی ترقی کے حصول کے لیے امن پسند عالمی قوتوں کے ساتھ ملکر جنگ وایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے جدوجہد کرے گی اور وسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ممالک کی مخالفت کرے گی جو اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہوں گے۔
(iv) بلو چ نیشنل موومنٹ نوآبادیاتی وجدید نوآبادیاتی نظام، نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف ہرمحاذ پرجدوجہد کرے گی اور ان قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے ممالک اورسیاسی تحریکوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
(v) بلوچ نیشنل موومنٹ استعماردشمن قومی آزادی کی تحریکوں،مزدورتحریکوں اور جمہوریت پسند قوتوں کی حمایت کرے گی اور قومی آزادی کے حق کو ہرقوم کا فطری حق قرار دے کراس آفاقی اصول کو عالمی امن، انسانیت کی بقاء ،سیاسی،معاشی اور سماجی ترقی کے لیے بنیادی اساس کی حیثیت سے تسلیم کرتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Share

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites